چنئی،20ڈسمبر(ایجنسی) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی پانچ ٹیسٹ میچ کی سیریز کے آخری میچ میں ٹیم انڈیا نے تاریخ رقم کی ہے. چنئی میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 75 رنز سے شکست دی. اس کے ساتھ ہی وراٹ کی ٹیم نے 4-0 سے سیریز اپنے نام کر لی ہے. انگلینڈ کے خلاف کرکٹ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے اسے 4-0 شکست دی ہے. دوسری اننگز میں سب سے زیادہ سات وکٹ رویندر جڈیجہ نے لئے.
رویندر جڈیجہ کی کرشمائی بولنگ اور فیلڈنگ کے دم پر
ہندوستان نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کی پچ پر انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ کرکٹ میچ میں آج یہاں اننگز اور 75 رنز سے کراری شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-0 سے جیت لی .
انگلینڈ نے صبح جس طرح سے شروعات کی تھی اس لگ رہا تھا کہ وہ میچ بچانے میں کامیاب رہے گا لیکن اس کے بعد جڈیجہ کا جادو چلا جنہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 48 رنز دے کر سات وکٹ لئے. اس کے علاوہ انہوں نے تین کیچ بھی لپکے اور صرف دو سیشن کے اندر انگلینڈ کے دس وکٹ نکالنے اور اس کی اننگز 207 رنز پر سمیٹنے میں اہم کردار نبھایا.